روا? مال? سال ?ارو? ?? درآمدات م?? 35ف?صد اضاف?

192

            اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے دس ماہ کےدوران کاروں کی درآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ درآمد کی گئی گاڑیوں میں سے 90فیصد سے زائد کاریں استعمال شدہ ہیں۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایم ڈی اے) کے چیئرمیں ایچ ایم شہزاد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کاروں کی ملکی درآمدات میں 57.4ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2014-15ءکے دوران کاروں کی درآمدات 218.4ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 161ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔