?ور?مان?ر ?راچ? اور گورنر سند? ?? ون آن ون ملاقات

201

کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات۔ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں کور کمانڈرلیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

ملاقات میں سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر گورنر سندھ اور کور کمانڈر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھنے اور اس میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ کور کمانڈر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور سیکیورٹی ادراے اپنا کام کرتے رہیں گے۔