ذوالفقارمرزا ?? حفاظت? ضمانت م?? ا?? ?فت? ?? توس?ع

171

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو حکم دیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے ۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف بلااجازت کیس درج نہ کیا جائے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ پیشی پر ایس ایس پی پیر شاہ محمد اپنی حفاظت میں ذوالفقار مرزا کو عدالت لے کر آئیں گے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ کر کے حکم دیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا اور ان کی فیملی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ میڈیا پر تشدد کے حوالے ان کا کہنا تھا میڈیا پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے ۔ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے ۔