پنجاب ?? مختلف ج?لو? م?? مز?د ت?ن ق?د?و? ?و پ?انس?

207

لاہور: لاہور،ملتان اور ساہیوال میں تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، جبکہ فیصل آباد میں مقتول کے ورثا سے راضی نامہ ہوجانے پر پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عین وقت پر روک دیا گیا۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے قیدی عرفان کو پھانسی دے دی گئی ۔مجرم عرفان عرف راشد نے انیس سو اکیانوے میں خالد اور امتیاز نامی دو افراد کو ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا تھا۔

ساہیوال جیل میں وزیر علی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔اس نے انیس سو اکیانوے میں راجن پور میں معمولی تنازع پر عظیم نامی شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ آج کی تیسری پھانسی ملتان جیل میں دی گئی جہاں تہرے قتل کے مجرم عبدالغفار کو  تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ،عبدالغفار نے گھریلو جھگڑے پر بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

سینٹرل جیل فیصل آباد میں باہمی راضی مندی کے باعث سلیم نامی مجرم کی سزا پر عملدرآمد پر روک دیاگیا سلیم پردو ہزار چار میں اپنے کزن کو قتل کرنے کا الزام