متحد? عرب امارات ?? خلائ? ا?جنس? ?ا آغاز ?ل س? ابو ظ?ب? م?? ?و گا

244

 متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کا آغاز کل 25 مئی سے ابو ظہبی میں ہو گا۔ دبئی کے حکمران متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم کی سرپرستی میں ابوظہبی میں قائم ہونے والی متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کا آغاز کل 25 مئی سے ہو گا۔

سرکاری سطح پر اس ایجنسی کے آغاز سے متحدہ عرب امارات کے خلائی منصوبہ کے مقاصد کو واضح کرنا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایجنسی کے مقاصد میں خلائی شعبہ کی بنیاد کو مضبوط و مستحکم کرنا اور اسے ایک مربوط صنعت کے طور پر ترقی دینے کیلئے کام کا آغاز کرنا ہے۔

 یو اے ای دنیا بھر میں خلائی سائنس کی تحقیق میں ایک اہم ملک بن کر ابھرے گا۔ یو اے ای خلائی ایجنسی کے آغاز میں ایجنسی کے مشن میں اقدار اور مستقبل کی ترجیحات پر مرکوز ہو گی۔ یو اے ای خلائی ایجنسی ایک خلائی عجائب گھر کا بھی آغاز کرے گی۔