چاند ?? خف?? تار?? حص? س? “پرد? ??ان?”?ا ف?صل?

224

چین کے سائنسدانوں نے چاند کے خفیہ تاریک حصے کا راز افشاکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں جلد خلائی شٹل چاند پر بھیجا جائے گا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین 2020 تک چاند کے تاریک حصے پر خلائی مشن بھیجے گا جو دنیا کا پہلا مشن ہوگا اور چاند کے اس تاریک حصے پر لینڈ کرے گا۔

یہ خلائی مشن چاند کی سطح پر پہنچنے کے بعد اس تاریک حصے کی تفصیلات جمع کرے گا جو زمین سے نظر نہیں آتیں۔  چین کے چاند مشن کے چیف انجینئر وو ویرن نے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو ’’چینج 4‘‘ اسپیس کرافٹ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سائٹ کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ اس سے قبل دنیا میں کوئی بھی خلائی مشن یہاں تک نہیں پہنچا۔