?پر?شن ?? سات? نفس?ات? مسائل ب?? امراض قبل ?ا باعث

233

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن سے دل کا مرض لاحق ہوتا ہے تاہم اس میں دیگر عوامل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

تحقیق کے مطابق ڈپریشن دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ دیگر عوامل بھی ہیں جن کا مشاہدہ ضرروہے ہے ۔

محققین نے زور دیا ہے کہ دل کی بیماری سے متاثرہ افراد میں ڈپریشن کی علامات کےلیے سکریننگ لازمی قرار دی جائے اور ان کے نفسیاتی مسائل کے حل کےلیے ’کونسلنگ‘ بھی جائے۔

اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر جان کلیلینڈ جو امپیریل کالج لندن اور ہل یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، کے مطابق برطانیہ میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور ہر سال تقریباً 9 لاکھ افراد کو دل کا دورہ پڑتا ہے۔

پروفیسر کلیلینڈ کا کہنا ہے کہ نئی ادوایات اور طریقوں کے باوجود اس مرض کا علاج نہیں ڈھونڈا جا سکا ’اب تک ہم نے صرف ادویات، آلات، اور آپریشن کے طریقوں پر توجہ دی ہے، یہ کسی حد تک تو موثر ہیں مگر اتنے نہیں جتنا ہم چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں دیگر عوامل کا بھی مشاہدہ کیا جائے۔