صحاف?و? ?? نقصان ?ا ازال? ??ا جائ? گا، ا???شنل آئ? ج? سند?

183

ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا ہے گذشتہ روز صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کر رہے ہیں ، نقصان کا ازالہ اور مطالبات پورے کریں گے ۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی میں پریس کانفرنس شروع کی تو صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ، صحافیوں کا کہنا تھا ان پر نقاب پوش اہلکاروں نے تشدد کیا اور انکے کیمرے توڑ دیئے ، صحافیوں کا کہنا تھا نقاب پوش اہلکاروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی نے گذشتہ روز کے واقعے پر مکمل تحقیقات کرانے اور نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ غلام قادر تھیبو کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کل پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے ذوالفقار مرزا کے 11 گارڈز کو گرفتار کیا ، ان کا کہنا تھا گرفتارملزمان سے10رائفلوں سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔