دوسرا ?? ?وئن?? ، زمبابو? ?ا پا?ستان ?و ج?ت ?? لئ? 176?ا ?دف

220

زمبابوے نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے 176 رنز کا ہدف دے دیا ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے 176 رنز کا ہدف دے دیا ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ زمبابوے کی طرف مساکڈزا اور سبنڈا نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ زمبابوے کے اوپنرز نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور اس کی پہلے 68 رنز پر گری جب مساکڈزا شعیب ملک کی گیند پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ مساکڈزا کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ زمبابوے کی دوسری وکٹ 136 رنز پر گری جب سبنڈا 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی وکٹ شاہد خان آفریدی نے حاصل کی ۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 168 رنز پر گری جب چگمبورا محمد سمیع کی گیند پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز ایس ویلیم رہے جنہوں نے 32 گیندوں پر 58 رنز اسکور بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد سمیع نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی ، شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور شعیب ملک نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔