پا?ستان روا? سال برطان?? ?و ب?? ب?ار? مقدار م?? آم برآمد ?ر?گا

202

پاکستان دنیا بھر میں آم پید اکرنے والے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

 ایک ملاقات کے دوران پاکستان مینگو گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی آم کی مختلف اقسام اپنی لذت ، مٹھاس ، معیار اور تازگی کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں ۔

 انہوں نے بتایاکہ رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں بھی آم برآمد کیا جا رہاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر تمام برآمد کنندگان کو پاکستانی آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی ہارٹیکلچر انڈسٹری کو فروغٖ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں تو دنیا بھر کے ممالک کیلئے پاکستان سے زرعی شعبے میں پیدا ہونے والی اجناس خصوصاً سبزیو ں و پھلوں کی برآمد کے وسیع مواقع حاصل ہو سکتے ہیں جس سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔