دوسال م?? ب???س?پ?ل? مرتب? فون پر رابط? ?وا،گ?لان?

197

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے دو سال میں پہلی مرتبہ بیٹے سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا میں جلال پور میں ایک تقریب میں جب بیٹے سے بات ہوئی ۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا دو سال میں پہلی مرتبہ علی رضا گیلانی سے فون پر بات ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا بیٹے نے جب فون کیا تو میں اس جلال پور میں ایک تقریب میں موجود تھا ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا انٹیلی جنس ایجنسز نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا افغانستان میں ہے ۔ اغواء کاروں سے براہ راست بات نہیں ہو سکتی ثالث کے ذریعے ہی معاملات طے ہو سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا اغواء کاروں کا مطالبہ کہ بیٹے کے بدلے میں القاعدہ کی خواتین اور بچوں کو رہائی دی جائے ۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا میں نے بیٹے کی رہائی کے لئے جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا اطلاعات ہیں کہ اغواء کار ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکا ہے ۔