پا? زمبابو? م?چ،س????م ?ا دوسرا داخل? راست? ??ول د?ا گ?ا

278

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے کے مابین اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹی 20 میچ سے قبل پیدل سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے دوسرا داخلی راستہ بھی کھول دیا۔

 شائقین کو کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی قذافی سٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت دی گئی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ فیفا گیٹ سے داخل ہونے والے شائقین کو رش سے بچانے کیلئے کیا گیا۔

 واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کو صرف فیفا گیٹ والے راستے سے سٹیڈیم میں جانے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے سخت دھوپ میں ان کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں اور شائقین کرکٹ، بچوں اور عورتوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا احساس کرتے ہوئے پی سی بی نے شائقین کو آسانی فراہم کرتے ہوئے دوسرا راستہ بھی کھول دیا۔