ب?ارت? وز?ر ?ا ب?ان ?مار? موقف ?? تائ?د ??،سرتاج عز?ز

209

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نت بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے جو بیان دیا اس سے پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ہمارے موقف کی تائید ہوتی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ وہاں دہشت گرد بھیج کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ہمارے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملک کا وزیر اپنے ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے دوسرے ملک میں دہشت گردی کرنے کی کھلےعام حمایت کررہا ہے۔