?وئ?? م?? فائرنگ س? تاجر جا? بحق ، تاجرو? ?ا احتجاج

269

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک تاجر جاں بحق  جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

 پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد روڈ پرایک دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں پشین سے تعلق رکھنے والے تاجر فضل محمد موقع پر جاں بحق اور سلمان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ لواحقین نے منان چوک پر لاش رکھ کر دھرنا دیا اور دکانیں بند کرادیں جبکہ قتل کے خلاف تاجر بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔