پشاور م?? سرچ آپر?شن،100مشتب? افراد ز?ر حراست

207

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں گلبرگ،نوتھیہ،باڑہ روڈ،صدربازار اور پشتخرہ کے علاقوں میں کی گئیں۔سرچ آپریشن کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 25افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

زیرحراست افراد کے قبضے سے 5پستول،ایک رائفل اورسیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ آپریشن کے دوران 3رکنی ڈکیت گروپ بھی پکڑا گیا۔