ون ?? م?چز م?? ب?? ?ان?? دار مقابل? د???ن? ?و مل?? گ?، انتخاب عالم

227

          سابق کرکٹر انتخاب عالم نے میڈیا کے نمائندے سے ٹی 20 میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے باہر بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاک زمبابوے ون ڈے میچز میں بھی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور حکومت کو جاتا ہے۔ جن کی کاوشوں سے پاکستان میں زمبابوے کی ٹیم دو ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز قذافی سٹیڈیم میں کھیل رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی انتہائی مشکل ٹاسک تھا لیکن پی سی بی کے چیئرمین اور دیگر عملہ نے ہمت نہ ہاری اور اللہ تعالی کے فضل سے ان کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔

زمبابوے ٹیم کی آمد سے دنیا کی دیگر ٹیموں کے آنے کا بھی راستہ ہموار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہئے کہ پانچوں میچز کھیلنے کے بعد زمبابوے ٹیم خوشی خوشی اپنے ملک واپس چلی جائے۔