محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کی آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفہ سے کریں کیونکہ شدید موسم گرما کی وجہ سے سبزیوں کے پتوں کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سبزیوں کے کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے گوڈی کریں اور جہاں ضروری ہو تنوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔