ت?امس ن? جن?وا اوپن ??نس ?ا ?ائ?ل ج?ت ل?ا

235

جنیوا :برازیل کے تھامس بیلوسی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے جو سوذا کو شکست سے دوچار کیا، یہ ان کے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں برازیل کے تھامس بیلوسی نے سکستھ سیڈڈ پرتگال کے جو سوذا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 27 سالہ بیلوسی کا یہ چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل ہے، وہ 2009 اور 2012 میں سوئس اوپن بھی جیت چکے ہیں۔