تاجر برادر? ?ا شرح سود م?? ?م? ?? ف?صل? ?ا خ?ر مقدم

219

پنجاب کی  تاجر برادری‘تاجر رہنماؤں‘ایوان ہائے صنعت و تجارت‘ٹریڈ آرگنائزیشنز‘صنعتکاروں اور ایس ایم ای کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نجی شعبے کی ترقی اور معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

 ایک بیان میں پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر غلام مرتضی ملک‘وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ناصر سعید‘ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز‘پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عبدالباسط و دیگر نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے نجی شعبے کا مطالبہ تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوں کی اشد ضرورت تھی۔

 انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی شرح میں کمی سے معاشی مسائل کم ہونے سے نہ صرف مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا اور وہ نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کا صحیح فائدہ حاصل کرنے کے لیے توانائی کا بحران اور دیگر مسائل حل کرنا ہونگے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ان مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو مارک اپ ریٹ میں کمی سے معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ معاشی مشکلات بڑھتی رہیں گی۔