?من? صدر ?ا امن مذا?رات م?? شر?ت س? ان?ار

187

صنعاء:یمنی صدر منصور ہادی جنیوا میں یمنی تنازعے کے حل کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بات یمنی حکومت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ یمنی حکومت کی جانب سے اس اعلان کو ان عالمی امن مذاکرات کے لیے شدید جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ یمنی حکومت کے مطابق حوثی باغی جب تک اپنے زیرقبضہ علاقے خالی نہیں کر دیتے ان سے امن مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

 اقوام متحدہ کو امید تھی کہ اس کانفرنس کے ذریعے یمنی تنازعے کے فریقین کو ایک جگہ جمع کر کے اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی قیادت میں اتحادی فورسزحوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔