?وسف رضاگ?لان? س? مغو? ب??? ?ا ??ل?فون? رابط?،8من? ت? گفتگو

229

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے مغوی بیٹے حیدر علی گیلانی کا 2سال بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ٹیلی فون پر 8منٹ تک بات کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا مغوی بیٹے حیدر علی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔یوسف رضاگیلانی کے مطابق حید علی نے انہیں ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ملتان میں ایک چہلم کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران کے موبائل پر مغوی بیٹے کی کال آئی اور قریباً8منٹ تک بات ہوئی۔چہلم میں شریک تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی حیدر علی سے 2منٹ تک بات کی ۔

یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ ان کا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں۔

واضح رہے کہ 2سال قبل 2013میں عام انتخابات کی مہم کے دوران دہشتگرد ملتان سے حیدر علی گیلانی کو اغواء کر کے لے گئے تھے جب کہ سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کا بیٹا بھی مغویوں کے قبضے میں ہے۔

آج سے قریباً15روز قبل یوسف رضاگیلانی نے پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان قیادت کے سامنے مغویوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔