ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب حکومت کو 16 ارب روپے فراہم کرے گا۔ یہ رقم سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے 17 ارب 70 کروڑ روپے کے منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پنجاب کو 90 فیصد رقم یعنی 16 ارب روپے فراہم کرے گا۔
بقیہ 10 فیصد کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، منصوبے میں سیلاب سے تباہ ہونے والا انفراسٹرکچر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس میں 1119 سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ومرمت شامل ہے، رقم سے سیلاب سے بچاﺅ کی 127 اسکیمیں بھی شروع کی جائیں گی، منصوبہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔