افغانستان ،خود?ش حمل? م?? 2?لا?،ار?ان اسمبل? شد?د زخم?

218

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے مرکز قلات میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جب کہ ارکان اسمبلی سمیت 40افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے زابل کے مرکز قلات میں خود کو بارودی مواد سے اس وقت اڑا دیا جب صوبائی اسمبلی کے ارکان وہاں موجود تھے۔

ابتدائی طور پر 2افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔خودکش حملے کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جائے دھماکا کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہےا ور شواہدجمع کرنے شروع کردیے ہیں۔