??ر? اسماع?ل خان، مغو? چ?ن? س?اح ?? مب?ن? و???و منظرعام پرآگئ?

250

ڈیرہ اسماعیل خان : ایک سال قبل اغوا ہونے والے چینی سیاح کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آگئی ،سیاح کوطالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ نے اغواکرلیا تھا ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق طالبان کے ایک باغی گروپ نے ایک سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربان سے چینی سیاح کو اغوا کرلیا تھا اغوا کئے جانے والے سیاح کا نام ہانگ زیانگ ہے

اے پی پی کے مطابق طالبان سے علیحدہ ہونے والے گروپ جیش الحدید کی جانب سے مبینہ طور پر منظر عام آنے والی ویڈیو میں مغوی سیاح نے اپنی حکومت سے رہائی دلانے کی اپیل کی ہے ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت اغواکاروں کے مطالبے کو پورا کریں۔

چینی حکام کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے رابطہ ہوسکا ہے۔

آزاد زرائع سے اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔