?س??:مشتعل مظا?ر?ن ن? ?? ا?س پ? آفس ?و آگ لگا د?

265

ڈسکہ میں مشتعل مظاہرین نے ڈی ایس پی کے آفس کو آگ لگا دی ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی آفس کا گھیراؤ کر کے آفس کو آگ لگا دی ۔ اس سے پہلے مظاہرین نے دفتر کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ہے ۔ ڈسکہ واقعے کے خلا ف پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ سیالکوٹ میں مظاہرین نے نہرپل پر ٹی ایم اے کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ چیف جسٹس نے ڈسکہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ذمے داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔