یونان کے وزیر داخلہ نے ایتھز میں اپنے انٹرویو میں ٹی وی اینکر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان آئی ایم ایف کی قسط ادا نہیں کرسکے گا۔
وزیر داخلہ یونان کا کہنا تھا کہ یونان عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی اگلے قسط ادا نہیں کر سکے گا۔ ایک ٹی وی چینل پر انٹرویں دیتے ہوئے یونانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یونان کے تمام حلقے اس حقیقت سے واقف ہیں کہ یونان کے پاس اس قسط کو ادا کرنے کے وسائل نہیں ہیں اور یہ رقم 1.6 ارب یورو بنتی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف اور قرضہ فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی اداروں نے یونانی حکومت سے پینشن اور تنخواہوں میں مزید کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔