عازم?ن حج ??لئ? ا? بر?سل? ت?ار

206

سعودی وزارت حج بہت جلد عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے ای بریسلٹ (الیکٹرانک بینڈ) متعارف کرانے جارہے جس میں عازمین حج کی مکمل معلومات کا ڈیٹا موجود ہوگا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آنے والے تمام افراد کے لیے ای بریسلٹ کا نظام تیار کررہا ہے جو ہر عازمین حج کو لازمی پہننا ہوگا۔

اس ہینڈ بینڈ میں جدید آلات نصب ہوں گے اور یہ ڈیوائس مکمل طور پر واٹر پروف ہوگی۔

 بریسلٹ کا ایک بار کوڈ ہو گا جس میں حاجی کے متعلقہ تمام معلومات موجود ہوں گی۔معلومات میں عازمین حج یا عمرہ زائرین کا سعودی عرب میںرہائش گاہ کا پتہ اور مکمل طبی ریکارڈ بھی شامل ہوگا۔بارکوڈ کی اسکینگ سے تمام مطلوبہ معلومات وزارت حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔نماز کے اوقات کاالرٹ بھی ہوگا ، بریسلٹ میں ایک کمپاس ہوگی جو حاجی کوا شارے سے دعا ، عبادت، حج، عمرہ اور زیارتوںکے مختلف مراحل کی مدد دے گی۔ بریسلٹ میں معلومات کے لئے ڈیسک کا رابطہ نمبر ہوگا جو دستیاب زبانوں میں حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی گلیوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں مقامی اخبار الوطن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت حج نے اس اسکیم کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی ہے اور معاملے سعودی وزارت خزانہ کو بھجوادیا ہے ۔فنانس منسٹری سے منظور ہوتے ہی بریسلٹ نظام کو حتمی شکل دے کر متعارف کرادیا جائے اوراس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔