ال??شن ?م?شن ن? سراج الحق ?? وضاحت قبول ?رل?

185

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی وضاحت قبول کرلی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر وضاحتی بیان تحریری طور پر اپنے وکیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیاہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد جلسے کا انعقاد غلطی تھی اور اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہ کرکام کیا ہے آئندہ بھی قانون و ضابطے پر عمل کیا جائے گا۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام جلسے اور ریلیاں منسوخ کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر کی وضاحت قبول کرتے ہوئے نوٹس خارج کردیا۔