مسوا? ?ر?? ، پرس?ون ر???

273

کراچی : اسلام ایک فطری مذہب ہے اس میں ایک ایسی جامعیت پائی جاتی ہے کہ جس میں دین اور دنیا کی تمام بھلائیت سمٹ کرآ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام نے کسی بھی چیز کو معمولی نہیں جانا جاتا اس کی مثال ہم مسواک سے لے سکتے ہیں۔

اسلامی طرز زندگی میں مسواک کو خاص مقام حاصل ہے اس کے روازانہ استعال سے دانت نہ صرف صاف ستھرے رہتے ہیں بلکہ سانسوں میں ایک خوشگوار مہک پیدا ہوجاتی ہے۔ جو دل کو فرحت پہنچاتی ہے ۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کو بہت دوست رکھتے اس کو کبھی ترک نہ فرماتے جب رات کو نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک کرتے جب گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کرتے جب وضو کرتے تو مسواک کرتے

حدیث پاک میں آیا ہے اگر امت پر گراں نہ ہوتا تو میں مسواک کو اُن پر فرض قرار دیتا جیسا کہ نماز کے لیے وضو فرض ہے۔

ایک اور جگہ ارشاد نبوی ہے کہ ایسی نماز جو دوران وضو مسواک کرکے پڑھی جائے ،وہ ان ستر نمازوں سے بہتر ہے جو کہ بغیر مسواک کے پڑھی جا ئیں۔

جدید سائنس نے بھی مسواک کی افادیت کا اعتراف کیا ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے نہ صرف آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے بلکہ نطام انہظام ، اطمینان قلب اور مسوڑھوں کی مضبوطی کا سبب بنتی ہے ۔

اس کے علاوہ مسواک قوت حافظہ بڑھانے اور انسان کو منہ کے کینسر سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مسواک کی فروخت میں اضافہ ہوجاتاہے  مسواک فروش محمد علی کا کہنا ہے کہ پورے سال کی نسبت رمضان میں مسواک کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث عید کی تیاری اچھی ہوجاتی ہے ۔