سند? ?ائ??ور? ?? آئ? ج? ، ا? آئ? ج? ، ?? آئ? ج? ?و نو?سز جار?

273

ذوالفقار مرزا کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اورایس ایس پی جنوبی کو شوکاز جاری کر دیئے ہیں ۔

سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹرداخلہ سندھ کو کل صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں پوچھا ہے کہ حکومت سندھ نے ہائیکورٹ کے داخلی راستے کا محاصرہ کرنے کے خلاف کیا کارروائی کی ہے ؟ عدالت کے مطابق بتایا جائے کس کی ہدایت پرانسداد دہشتگردی کی عدالت کا محاصرہ کیا گیا، کس کی ہدایت پرمیڈیا کے نمایندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کس نےسادہ کپڑےاورمنہ چھپائےپولیس اہلکاروں کوکارروائی کی ہدایت کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ کیوں نہ آئی جی سندھ، دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیجائے؟ تحریری حکم نامہ کے مطابق آئی جی سندھ اوردیگرافسران نے حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے۔