س?ر?ز ج?تن? ?? باعث ?ار?ردگ? س? مطمئن ن???، ?وچ قوم? ??م

246

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کو چ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیاب  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کرکٹ کے لئے حالات نہایت سازگار ہے ۔

قومی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بطور کوچ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوں ، ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے وننگ ٹریک پر آنا ہوگا جس کے لئےمڈل آرڈر کھلاڑیوں کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

زمبابوے کی پرفارمنس کے بارے میں کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مجھے اتنے سخت مقابلے کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شائقین کرکٹ کو ایک روزہ میچ میں بھی شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔