صواب? م?? پا? فضائ?? ?ا ترب?ت? ط?ار? گر?ر تبا?

250

صوابی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ صوابی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا اور علاقہ زیدہ میں پوٹھوہارنہرکےقریب گرکر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔