پول?س ?? مب?ن? فائرنگ س? ?س?? بار ?? صدر سم?ت 2و?لاء جا? بحق

650

سیالکوٹ:تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت 2وکلاء جاں بحق جب کہ 2زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وکلاء کا ٹی ایم او کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف تھانہ سٹی کے باہر احتجاج جاری تھا کہ اس دوران پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم ہوگیا۔ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے 4وکیل زخمی ہوگئے جنہیں فور طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدر ڈسکہ بار راناخالد عباس اور وکیل عرفان چوہان دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے مزید 2وکلاء اسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ڈسکہ بار کے صدر جاں بحق ہوگئے ہیں۔