پنجاب: 24 گ?ن?و? م?? 694 ?ر?ف? حادثات

234

 ریسیکیو1122 کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 694 ٹریفک حادثاد ہوئے ہیں جن میں 579 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 694ٹریفک حادثات میں579شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ 228 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں299ڈرائیورز ،25کم عمرڈرائیور،396مسافراور121پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ157ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت176ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں45حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل816متاثر ہونے والوں میں سے623مرد اور193خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں128افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور490فراد کی اوسط عمر 18 سے 40سال کے درمیان اور198زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔

ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر549موٹر سائیکلز83آٹو رکشے76موٹر کاریں 51 مسافر بس 19 ٹرک اور 78 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔