امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلا ہوما میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکرتین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ریاست ٹیکساس کا شہر سان مارکو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی ادارے متاثرین کو امداد پہنچا رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی دنوں تک موسم کے خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔