وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے احتجاجی وکلاء سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وکلاء رہنماؤں کے قتل کے خلاف وکلاء کے پرتشدد مظاہروں ،پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج اور آگ لگانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ وکلاء پر امن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کے وکلاء پرامن رہیں۔ صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ واقعہ پر انہیں افسوس ہے تاہم یہ ایک پولیس افسر کا ذاتی فعل تھا،پولیس افسرکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کے ذمہ داروں کے ساتھ جلد سے جلد انصاف کیا جائے گا۔