?ا??رخالد??قتل ?اا?م ملزم بلوچستان س?گرفتار،ا?س ا?س پ? س??ر

144

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے پولیس نے جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل میں ملوث اہم ملزم کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی سکھر تنویز حسین تنیو نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے اہم ملزم بلوچستان سے گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم لطف جمالی قتل کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر تنویز حسین تنیو کا کہنا تھا ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں5ملزمان پہلے ہی گرفتارہیں۔