عامر خان اور ?رس ال?گر? 29مئ? ?و آمن? سامن?

207

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی تمام تر مصروفیات کو تر ک کر کے امریکی باکسر کرس الیگری سے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

نامور باکسرز کے درمیان 29مئی کو امریکا کے بارکلے سینٹر میں کانٹے دار مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

اٹھائیس سالہ عامر خان نے اپریل میں سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کرس الیگری سے فائٹ کرنے کا اعلان کیا تھا او ر آج سے 2روز بعد وہ اپنے حریف کے مدمقابل ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی نژاد باکسر نے اپنے مداحوں کے لیے کرس الیگری سے ہونے والے مقابلے کی تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ 29مئی کو اہم مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔