?راچ?:عوام دو?ر? عذاب م?? مبتلا ??، حافظ نع?م الرحمن

200

امیر جما عت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کرنے کے بجائے لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے دوہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

                حافظ نعیم  کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے معاہدہ نجکاری کی ایک دن بھی پاسداری نہیں کی ۔کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے ممکن ہو ا جس کا عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ معاہدہ نجکاری کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں سخت گرمی میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور شہریوں کو مسلسل اضافی بلوں کے اجراء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

انکا کہنا تھا  کہ شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جاتی لیکن ہزاروں روپے کے بل بھیج دیے جاتے ہیں ۔شکایتی عملے کو اور دفاتر پر بار بار شکایات درج کرائے جانے کے باوجود اضافی بل درست نہیں کئے جاتے اور کہا جاتا ہے کہ جو بل جاری کردیا گیا ہے اسے تو ہر صورت میں جمع کرانا ہوگا ۔اس طرح غریب عوام سے اربوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ کے الیکٹرک کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرا یا جائے ،اس کو نج کاری کے معاہدے کے مطابق بجلی کی پیداواری مقدار میں اضافے پر مجبور کیا جائے ۔بصورتِ دیگر اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی نج کاری منسوخ کر کے عوام کو لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے دوہرے عذاب سے نجات دلائی جائے۔