ا?ران: امر??? صحاف? ?? خلاف مقدم? ?? سماعت شروع

233

ایران کے شہر تہران میں امریکی صحافی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز 26 مئی سے کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے صحافی جیسن رضایان پر جاسوسی کے الزامات کے مقدمے کی سماعت منگل کو تہران میں شروع ہو گئی۔ مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہو رہی ہے ۔

جیسن رضایان کو گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں تہران کی بدنامِ زمانہ جیل زندانِ اوین میں حراست کے دوران کچھ عرصہ قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کی صحت اچھی نہیں ہے۔

رضایان کو گرفتاری سے اب تک اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رضایان کی اہلیہ اور والدہ کی جانب سے مقدمے کی کارروائی دیکھنے کی اجازت کی درخواست کے باوجود انہیں عدالت میں آنے سے روک دیا گیا ہے۔