مل? ?? مختلف ش?رو? م?? 10مجرمو? ?و پ?انس? د?د? گئ?

228

ملک کے مختلف شہروں  کی جیلوں میں قید سزائےموت کے 10مجرمان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

منگل کی علی الصبح لاہور میں 2، فیصل آباد میں 2، ملتان 1، ساہیوال 1، گوجرانوالہ 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، مچھ 1 اور سرگودھا میں بھی ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نور احمد بھی شامل تھا جس نے اپنے والد، بھائی اور بھتیجوں سمیت 6 افراد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔

 سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے 2 مجرموں آصف اور افتخار کو پھانسی دے دی گی جب کہ کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں بھی قتل کے 2 مجرموں شکیل اور شیر علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا، مجرم شکیل نے 1997 میں جب کہ مجرم مشیر علی نے 2001 میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اسحاق جب کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تہرے قتل کے مجرم امجد علی کو پھانسی دے دی گی، امجد علی نے 2005 میں 3 کمسن بچوں کو قتل کیا تھا۔ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں بھی قتل کےمجرم محمدنوازکو تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔