آگ س? محفوظ ر??ن? والا موبائل چارجر ت?ار

244

ہیلسنکی: فن لینڈ میں ایک ایسا چارجر تیار کیا ہے جو کہ موبائل کو چارج کرتے ہی خود بخود آف ہوجائے گا۔ یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ سال 2013 میں ہی فن لینڈ کے ایک گھر میں چارجر آن رہنے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی تھی۔

مقامی ریڈیو کے مطابق اس نئے چارجر کواےایم ایس او نامی شخص نے بنایا ہے اور یہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

ماہرین کے مطابق چارجر عموما ایک خاص درجہ حرارت پر جاکر آگ پیدا کرسکتا ہے مگر اس چارجر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ آگ کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیگا اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے ہی موبائل کی چارجنگ پوری ہوگی یہ بند ہوجائےگا۔

اےایم ایس او کا کہنا ہے کہ اس چارجر کو بنانے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ بچپن میں اس نے ایک ایسے ہی تجربے کے دوران اپنی منگیتر کے گھر کو نقصان پہنچایا تھا ۔