شارج?: ???ن??ل ?الج ?? بس ?و حادث?

186

شارجہ میں ٹیکنیکل کالج کی بس کو حادثہ پیش آنے سے 11طالبات زخمی ہوگئی ہے۔ مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بس سڑک پر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا کر بس حادثہ کا شکار ہوئی۔

شارجہ کی رنگ روڈ پر یونیورسٹی سے منسلکہ ٹیکنیکل کالج کی طالبات کی بس کو حادثہ پیش آنے سے 11طالبات زخمی ہوگئیں ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طالبات کلاس میں حاضری کے بعد گھر واپس آرہی تھیں۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ طالبات کی بس سٹرک پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرانے کے بعد قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 11 طالبات زخمی ہوگئیں۔

حادثہ کے بعد مصروف ترین سڑک پر 2 گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی اس دوران ٹریفک کا رخ دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ تمام زخمی طالبات کی حالت بہتر ہے اور کسی بھی طالبہ کی زندگی خطرے میں نہیں ہے۔