بج? س?قبل اش?ائ? خورو نوش ?? ق?متو? م?? ?وشربا اضاف?

215

اسلام آباد:نئے مالی سال کے بجٹ آنے سے قبل ہی مارکیٹ میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کردی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سے قبل ہی ملک میں مصنوعی قلت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اشیائے خورو نوش کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بجٹ کےفورا بعد رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر زیادہ سے زیادہ قیمتیں وصول کی جاسکیں۔

اشیائے خورو نوش کی مصنوعی قلت کے باعث عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ذخیرہ اندوزوں نے آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہوئے بجٹ سے قبل ٹیکسز کا سار بوجھ  عوام پر منتقل کردیا ہے ۔