پ?لاون ??، پا?ستان ?ا زمبابو? ?و ج?ت ??لئ?376رنز ?ا ?دف

263

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 376 رنز کا ہدف دے دیا ۔ آج کے میچ کی اہم بات پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اور مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنا کر زمبابوےکو جیت کے لئے 376 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کپتان اظہر علی اور محمد حفیط نے کیا ۔ اظہر علی اور محمد حفیظ نے پاکستان کو شاندار آغاز دیا ۔ اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑے ۔ اس موقعے پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب کپتان اظہر علی 76 گیندوں پر 79 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ انکی وکٹ اٹسیا نے حاصل کی ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 174 رنز پر گری جب محمد حفیظ 83 گیندوں پر 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اس موقع پر شعیب ملک اور حارث سہیل نے بیٹنگ سنبھالی اور مقررہ پچاس اوورز میں 375 رنز بنا کر زمبابوے کو 376 رنز کا ہدف دے دیا ۔ شعیب ملک میچ کی آخری گیند پر 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

آج کے میچ کی سب سے اہم بات یہ ہےکہ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں 322 رنز بنانے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی ، محمد حفیظ اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شعیب ملک نے چھ سال بعد ون ڈے اپنی سنچری مکمل کی ۔

زمبابوے کی طرف سے اتسیا نے دو جبکہ پنینگارا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔