?س?? واقع? پر ج? آئ? ?? تش??ل د? د? ، آئ? ج? پنجاب

224

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیرصدارت آر پی او کانفرنس میں ڈسکہ واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیرصدارت ہونےوالی آر پی او کانفرنس میں ڈسکہ واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا 5 رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عرفان طارق ہوں گے ۔ جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی وسیم اور انسپکٹر افضل سمیت خفیہ اداروں کے 2 افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

آر پی او کانفرنس میں دہشت گردی کے خاتمے میں بطور فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے اور بھر پور ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ۔ کانفرنس میں ٹریفک پولیس کی تشکیل نو کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا صوبے بھر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ایک جیسا ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کرایا جائے گا ۔