?وپ ??س?، ?ر??ر رضا حسن پر پابند? عائد

208

لاہور: قومی کرکٹر اور لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹیسٹ میں مبینہ طور پر کوکین کے اثرات بھی پائے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر  لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن پر دوسال کی پابندی عائد کردی ہے ، پی سی بی حکام کے مطابق جنوری میں کھیلے گئے پینٹنگولر کپ کے دوران رضاحسن کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے اسپنر کا سیمپل بھارت بھجوایاگیا، جو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا، جس کے بعد رضاحسن پر دوسال کی پابندی لگائی گئی۔

اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کا کیرئیر بھی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے۔

دائیں ہاتھ سے بالنگ کرانے والے رضا حسن پاکستان کی جانب سے واحد ایک روزہ اور 10ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔