مل? ??ج?ت? ?ونسل پا?ستان ?? مجلس عامل? ?? ا?م ف?صل?

274

بروز منگل ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عا ملہ کا اجلا س ہو ا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ نے اہم فیصلے کئے۔

اجلاس میں لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مشرق وسطیٰ میں ابھرنے والے فرقہ واریت کے عفریت کو اگر کسی چیز نے پاکستان پہنچنے سے روکا ہے تو وہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ابھرنے والے فرقہ واریت کے عفریت کو اگر کسی چیز نے پاکستان پہنچنے سے روکا ہے تو وہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قاضی حسین احمد مرحوم کے بعد اتحاد و وحدت کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں ۔

 ملک کو سیکولرائز کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور کوئی قوت اس کے اسلامی تشخص کو نہیں مٹا سکتی ۔ ایسا ہماری لاشوں پر سے گزر کر کیا جاسکے گا ۔ انہوں نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ عید کے بعد گلگت بلتستان میں کونسل کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر اورکونسل صوبہ سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مختلف طریقوں سے قرار داد مقاصد کو چھیڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ جاوید اکبر ساقی نے کہاکہ کونسل میں شامل تمام جماعتیں اسلام اور پاکستان کی خیر خواہ ہیں دہشتگردی کرنے والے گروہ آشکارہوچکے ہیں ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کہاکہ پاکستان میں پڑھائے جانے والے نصاب کا اسلامی تشخص برقرار رکھنا ضروری ہے، چونکہ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔

                 اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 27 رمضان المبارک کو یوم آزادی اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے مشترکہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اس سلسلہ میں مرکزی اجتماع اسلام آباد میں اور صوبائی سطح پر بھی اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شوال میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈسکہ میں پولیس گردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی ۔

اجلاس میں کونسل کے مختلف کمیشنز کے سربراہان کا بھی تعین کیا گیا ۔ خطبات جمعہ کمیشن کے لیے مولانا عبدالجلیل نقشبندی ، مصالحتی کمیشن کے لیے پیر محفوظ مشہدی ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے کمیشن کے لیے پروفیسر عبدالرحمن مکی اور علمی وتحقیقی کمیشن کے لیے قاضی ظفر الحق کی منظوری دی گئی ۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے  اس اجلاس میں حافظ اللہ وسایا ، اسد اللہ بھٹو ، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ، ثاقب اکبر ، علامہ محمد خان لغاری ، حافظ کاظم رضا نقوی ، شیخ یعقوب ، امیر العظیم، علامہ جاوید اکبر ساقی ، علامہ ابو ذر مہدی ، ڈاکٹر عابد رﺅف اور کزئی ، حاجی ابو شریف ، افضل حیدری نے شرکت کی۔