پ?لا ون ??،پا?ستان ?? پ?ل? ب??نگ

191

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ٹاس کے موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ کیریئر میں پہلی بار اپنے ملک میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بہت خوش ہوں ، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

قومی ٹیم میں سابق کپتان شعیب ملک اور حماد اعظم کی واپسی ہوئی ہے۔ٹیم میں محمد حفیظ، سرفراز احمد، اظہر علی،اسد شفیق، حماد اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل،انور علی، محمد سمیع،وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔