?وئ??، ا?ف س? ?? ?اروائ? ، 4 ملزمان گرفتار

223

کوئٹہ: کوئٹہ   کےعلاقے حب میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار افراد صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملے میں ملوث ہیں۔

ترجمان فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مطابق حب میں کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی  جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

ایف سی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ لوگ صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون کے قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے ،گرفتار افراد کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ 24 مئی کی شام سلمان ممنون کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ صدر کے بیٹے اس حملے میں محفوط ظ رہے تھے۔